مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خاران کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدورموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خاران کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1880473
آپ کا تبصرہ